لاہور پریس کلب،چیس ٹورنامنٹ چیمپئین شپ عدنان بٹ نے جیت لی

لاہور۔11جنوری (اے پی پی):لاہور پریس کلب کے دوسرے چیس ٹورنامنٹ میں عدنان بٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے چیمپئین شپ جیت لی ۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے لاہور ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن کے تعاون سے لاہورپریس کلب کی تاریخ کے دوسرے ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا،چیس ٹورنامنٹ کے میچز دلچسپ اور سنسنی خیز رہے جس میں تمام ممبران کھلاڑیوں نے بھرپورتیاری کے ساتھ شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں دوسری …

لاہور۔11جنوری (اے پی پی):لاہور پریس کلب کے دوسرے چیس ٹورنامنٹ میں عدنان بٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے چیمپئین شپ جیت لی ۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے لاہور ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن کے تعاون سے لاہورپریس کلب کی تاریخ کے دوسرے ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا،چیس ٹورنامنٹ کے میچز دلچسپ اور سنسنی خیز رہے جس میں تمام ممبران کھلاڑیوں نے بھرپورتیاری کے ساتھ شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن ریاض احمد بھٹی جبکہ تیسری پوزیشن پرسید بدرسعید فاتح قرارپائے۔لاہورپریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب نے چیس ٹورنامنٹ کے فاتحین میں کلب کی جانب سے نقد انعامات، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اس موقع پرانہوں نے چیس ٹورنامنٹ کے فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیس ایک اعلی ذہنی مہارت کاکھیل اور ہمیں فخرہے کہ کھیلوں کے دیگر میدانوںکی طرح چیس میں بھی صحافی بہترین مہارت کے حامل ہیں۔ انھوں نے ڈسٹرکٹ اور دیگر ملکی سطح پر بھی ممبران کے لئے چیس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیااورسینئر صحافی ڈاکٹررفیع جمال اوران کی ٹیم کو چیس ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر سراہا۔

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔