ڈینیل مدویدیف نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

برسبین۔12جنوری (اے پی پی):روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف نے اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔29 سالہ روسی کھلاڑی ڈینیل مدویدیف نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی برینڈن ناکشیما نے کو شکست دے کر اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس فتح کے بعد ٹاپ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 22 …

برسبین۔12جنوری (اے پی پی):روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف نے اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔29 سالہ روسی کھلاڑی ڈینیل مدویدیف نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی برینڈن ناکشیما نے کو شکست دے کر اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس فتح کے بعد ٹاپ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق رواں سال کا پہلا اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری تھا جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔

کوئنز لینڈ ٹینس سنٹر میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 29 سالہ روسی کھلاڑی سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی برینڈن ناکشیما کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7(1-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔گریگور دیمتروف نے اپنے کیریئر کا 22واں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔