آریانا سبالینکانے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

برسبین۔12جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے یوکرین کی حریف ٹینس کھلاڑی مارتا کوسٹیوک کو شکست دے کر ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 27 سالہ آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی مارتا کوسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ …

برسبین۔12جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے یوکرین کی حریف ٹینس کھلاڑی مارتا کوسٹیوک کو شکست دے کر ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 27 سالہ آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی مارتا کوسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری رہا جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔

کوئنز لینڈ ٹینس سنٹر کے ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی حریف کھلاڑی مارتا کوسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ عالمی نمبر ون ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے برسبین انٹرنیشنل کے فائنل میں یوکرین کی مارتا کوسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر مسلسل دوسری بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پیٹ رفٹر ایرینا میں کھیلا گیا یہ مقابلہ صرف ایک گھنٹہ 17 منٹ جاری رہا، جس میں آریانا سبالینکا پورے اعتماد اور کنٹرول کے ساتھ کھیلتی نظر آئیں۔ یہ تیسرا سال تھا جب وہ برسبین انٹرنیشنل کے فائنل تک پہنچیں، جبکہ یہ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر 22واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔یہ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے شروع ہونے والے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کی تیاری کے طور پر کھیلا گیا، اور سبالینکا کی یہ فتح میلبورن میں ان کے مضبوط دعوے کو مزید تقویت دیتی ہے۔

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔