فلپائن ، ڈمپ سائٹ کے انہدام سے اموات کی تعداد بڑھ کر 8ہو گئی

منیلا۔12جنوری (اے پی پی):فلپائن کے شہر سیبو سٹی میں ڈمپ سائٹ ( کوڑاکرکٹ کی جگہ) کے انہدام سے اموات کی تعداد بڑھ کر 8ہو گئی ہے ، جبکہ تلاش اور ریسکیوآپریشن جاری رہیں،28 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہو اکے مطابق سیبو سٹی کونسلر ڈیو ٹومولک نےانٹرویو میں کہا کہ گزشتہ جمعرات کی دوپہر ڈمپ سائٹ کے منہدم ہونے کے بعد 12 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا، تاہم چار …

منیلا۔12جنوری (اے پی پی):فلپائن کے شہر سیبو سٹی میں ڈمپ سائٹ ( کوڑاکرکٹ کی جگہ) کے انہدام سے اموات کی تعداد بڑھ کر 8ہو گئی ہے ، جبکہ تلاش اور ریسکیوآپریشن جاری رہیں،28 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہو اکے مطابق سیبو سٹی کونسلر ڈیو ٹومولک نےانٹرویو میں کہا کہ گزشتہ جمعرات کی دوپہر ڈمپ سائٹ کے منہدم ہونے کے بعد 12 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا، تاہم چار دن گزرنے کے باوجود انجینئرز اور سائٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سمیت 28 افراد کاتاحال لاپتہ ہیں۔

ڈیو ٹومولک نے کہا کہ جائے حادثہ پر شدید حفاظتی خدشات اور خطرناک ماحولیاتی حالات کے باعث امدادی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں، جس کے باعث زندہ افراد کے ملنے کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کے لیے ایسیٹیلین ٹارچز، بیک ہو اور 50 ٹن وزنی کرین کا استعمال کر رہی ہیں، جبکہ غیر مستحکم کچرے کے ڈھیروں سے خارج ہونے والی میتھین اور کاربن گیسوں کے خطرات سے بھی نمٹا جا رہا ہے۔

مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ میتھین گیس سے بھری فضا میں ایسیٹیلین ٹارچ کے ذریعے دھات کاٹنا نہایت خطرناک ہے، کیونکہ دونوں گیسں انتہائی آتش گیر ہوتی ہیں اور ذرا سی چنگاری سے آگ یا دھماکہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد شہر نے اس ڈمپنگ سائٹ پر کچرا ڈالنے کی کارروائیاں معطل کر دی ہیں، جس سے روزانہ پیدا ہونے والے کچرے کی بڑھتی ہوئی مقدار کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

 

مزید خبریں