آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 18جنوری سے میلبورن میں شروع ہوگا، تیاریاں اختتامی مراحل میں

میلبورن۔12جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 114 واں ایڈیشن 18 جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے جاری تیاریاں اپنے اختتامی مرحل میں پہنچ گئیں ہیں۔ آسٹریلین اوپن ٹینس کا 114 واں ایڈیشن جبکہ اوپن ایرا میں 58 واں اوررواں سال کا پہلا گرینڈ سلام …

میلبورن۔12جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 114 واں ایڈیشن 18 جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے جاری تیاریاں اپنے اختتامی مرحل میں پہنچ گئیں ہیں۔

آسٹریلین اوپن ٹینس کا 114 واں ایڈیشن جبکہ اوپن ایرا میں 58 واں اوررواں سال کا پہلا گرینڈ سلام ہوگا جو میلبورن پارک میں 18جنوری سے شروع ہوکر یکم فروری تک کھیلا جائے گا۔ ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز ،ویمنز سنگلز ، ویمنز ڈبلز ، مکسڈ ڈبلز کے علاوہ جونیئر اور وہیل چیئر کھلاڑیوں کے سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔

اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر مردوں کے سنگلز مقابلوں کے اورامریکی نامور ٹینس سٹار دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز خواتین کے سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپئن ہیں۔نوویک جوکووچ گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے ایکشن میں ہوں گے۔38 سالہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سے آسٹریلین اوپن انہوں نے 10 مرتبہ اپنے نام کیاہے۔

وہ 2008سے 2023 کے دوران 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن کے ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں ۔جوکووچ پر امید ہیں کہ وہ اس مرتبہ آسٹریلین اوپن کا اپنے نام کریں گے اور گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔