اپریل کے دوران ٹرانسپورٹ کے آلات کی برآمدات میں 61 فیصد کمی

اپریل کے دوران ٹرانسپورٹ کے آلات کی برآمدات میں 61 فیصد کمی اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2015-16ءمیں ماہ اپریل کے دوران ٹرانسپورٹ کے آلات کی ملکی برآمدات میں 61فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریا ت (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2015ءکے دوران ٹرانسپورٹ کے آلات کی برآمدات سے 1.07ملین …

اپریل کے دوران ٹرانسپورٹ کے آلات کی برآمدات میں 61 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2015-16ءمیں ماہ اپریل کے دوران ٹرانسپورٹ کے آلات کی ملکی برآمدات میں 61فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریا ت (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2015ءکے دوران ٹرانسپورٹ کے آلات کی برآمدات سے 1.07ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایاگیاتھا جبکہ رواں سال اپریل کے دوران ٹرانسپورٹ کے آلات کے برآمدات کاحجم 0.42 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔ اس طرح اپریل 2015ءکے مقابلہ میں اپریل2016کے دوران ٹرانسپورٹ کے آلات کی برآمدات میں 61فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply