چین کے صدر شی جن پنگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کئی ممالک میں نئے سفیروں کی تقرری کر دی

بیجنگ۔12جنوری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کئی ممالک میں نئے سفیروں کی تقرری کر دی ہے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نے سرکاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ جِنگ چوان کو فلپائن میں سفیر مقرر کیا گیا ہے جو ہوانگ شی لیان کی جگہ لیں گے،شین بو کو مملکتِ نیدرلینڈز میں سفیر تعینات کیا گیا …

بیجنگ۔12جنوری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کئی ممالک میں نئے سفیروں کی تقرری کر دی ہے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نے سرکاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ جِنگ چوان کو فلپائن میں سفیر مقرر کیا گیا ہے جو ہوانگ شی لیان کی جگہ لیں گے،شین بو کو مملکتِ نیدرلینڈز میں سفیر تعینات کیا گیا ہے جو تان جیان کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے،جیانگ وے کو انٹیگوا اور باربوڈا میں سفیر مقرر کیا گیا ہے جو ژانگ یان لِنگ کی جگہ لیں گے،لی شیانگ کو مالی میں سفیر تعینات کیا گیا ہے جو چن ژیہونگ کی جگہ لیں گے۔

اسی طرح یانگ شِن کو کویت میں سفیر مقرر کیا گیا ہے جو ژانگ جیان وے کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے،ژاؤ یونگ کو سیرا لیون میں سفیر تعینات کیا گیا ہےجو وانگ چِنگ کی جگہ لیں گے،کانگ یان کو سلووینیا میں سفیر مقرر کیا گیا ہے جو وانگ شون چِنگ کی جگہ لیں گے،یانگ یی روئی کو جمہوریہ پرتگال میں سفیر تعینات کیا گیا ہے جو ژاؤ بین تانگ کی جگہ لیں گے اس کے علاوہ جیا گائیڈ کو سوئٹزرلینڈ میں اقوامِ متحدہ کے دفتر (جنیوا) اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں چین کا مستقل نمائندہ اور سفیر مقرر کیا گیا ہے جو چن شو کی جگہ لیں گے۔

 

مزید خبریں