آرسنل کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

لندن۔12جنوری (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور وہ ساتویں نمبر سے چوتھے پر پہنچ …

لندن۔12جنوری (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور وہ ساتویں نمبر سے چوتھے پر پہنچ گئی ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 49پوائنٹس ہیں اور وہ ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم بھی 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 21،21 میچز کھیل لئے ہیں ۔ آرسنل کی ٹیم 15 میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 49 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے ۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم کو 13 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔ آسٹن ولا کی ٹیم بھی 13 میچز جیت چکی ہے اور وہ 43 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دفاعی چیمپئن لیورپول 35 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ برینٹ فورڈ کی ٹیم دس فتوحات کے بعد 33 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔نیوکیسل یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 32،32 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ چیلسی اور فلہم کی ٹیموں کے 31،31 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔ سندرلینڈ کی ٹیم 7 میچز جیتنے کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 21 میچز کھیل چکی ہے اور 21 میچز میں سے تاحال ایک فتح حاصل کر سکی ہے ۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔