نئی دہلی۔12جنوری (اے پی پی):بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (آئی ایس آر او) کا راکٹ لانچ پیر کو ناکام ہو گیا جس کے ذریعے 16 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جا رہے تھے۔ شنہوا کے مطابق آئی ایس آر اوسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ لانچ کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی پیش آئی۔ آئی ایس آر اونے لانچ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری …
بھارتی خلائی ادارے کا راکٹ لانچ ناکام، 16 سیٹلائٹس لے جانے والا مشن متاثر

مزید خبریں
نئی دہلی۔12جنوری (اے پی پی):بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (آئی ایس آر او) کا راکٹ لانچ پیر کو ناکام ہو گیا جس کے ذریعے 16 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جا رہے تھے۔ شنہوا کے مطابق آئی ایس آر اوسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ لانچ کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی پیش آئی۔
آئی ایس آر اونے لانچ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل وی-سی62 مشن کو پی ایس3 مرحلے کے اختتام پر خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث مشن مکمل نہ ہو سکا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تجزیہ شروع کر دیا گیا ہے۔








