انڈر 19 ورلڈ کپ15 جنوری سے زمبابوے میں شروع ہوگا

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026کا آغاز 15 جنوری سے زمبابوے اور نمیبیا میں ہوگا، جہاں ٹیمیں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ گروپ ڈی میں دو سابق چیمپئن ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ افغانستان اور تنزانیہ بھی میدان میں اتریں گے۔ جنوبی افریقہ نے2014 میں اپنا پہلا ٹائٹل جیتا تھا …

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026کا آغاز 15 جنوری سے زمبابوے اور نمیبیا میں ہوگا، جہاں ٹیمیں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ گروپ ڈی میں دو سابق چیمپئن ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ افغانستان اور تنزانیہ بھی میدان میں اتریں گے۔ جنوبی افریقہ نے2014 میں اپنا پہلا ٹائٹل جیتا تھا اور دو سال قبل سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جبکہ 2016 کے چیمپئن ویسٹ انڈیز نے حالیہ2024 کے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کی دہلیز پر دستک دی تھی۔افغانستان دو مرتبہ سیمی فائنل تک پہنچ چکا ہے۔

جنوبی افریقہ 2024 میں فائنل تک نہ پہنچ سکا۔ تنزانیہ پہلی بار اس ورلڈ کپ میں حصہ لے گا اور افریقی ٹیم نے کوالیفائر میں بغیر ہار کے اپنا مقام یقینی بنایا۔ گروپ ڈی کے میچز15 جنوری سے شروع ہوں گے، جہاں تنزانیہ ، ویسٹ انڈیز سے اور افغانستان جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوں گے۔ اس کے بعد افغانستان ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ ،تنزانیہ اور دیگر میچز22 جنوری تک شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔ گروپ میں دو سابق چیمپئن، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کو سب سے مضبوط ٹیمیں تصور کیا جا رہا ہے، مگر افغانستان کی مہارت اور تنزانیہ کی شاندار کوالیفائنگ کارکردگی انہیں بھی خطرناک حریف بناتی ہے۔

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔