تہران ۔12جنوری (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس حالیہ فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں امریکا اور اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے ایرا ن میں غیر ملکی سفارتی مشنز کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کہی۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے پاس ایسے دستاویزی ثبوت ہیں جو اس امر کی …
ملک میں حالیہ فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں امریکا اور اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، ایران

مزید خبریں
تہران ۔12جنوری (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس حالیہ فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں امریکا اور اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے ایرا ن میں غیر ملکی سفارتی مشنز کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کہی۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے پاس ایسے دستاویزی ثبوت ہیں جو اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ حالیہ دنوں میں ایران میں ہونے والی دہشت گرد سرگرمیوں میں امریکااور اسرائیل براہِ راست ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خود اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس فسادیوں کے ساتھ مل کر دہشت گرد تحریک کی رہنمائی کر رہے تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان الزامات کی مزید تحقیقات کی جائیں گی، تاہم جن بیانات اور اقدامات کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا، اس کی ذمہ داری متعلقہ فریقوں پر عائد ہوتی ہے۔عباس عراقچی نے مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کی مذمت کرنے کے بجائے ایرانی پولیس کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی ممالک غزہ میں 70 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت اور امریکا و اسرائیل کے ہاتھوں ایک ہزار سے زیادہ ایرانی شہریوں کی موت پر خاموش رہے جبکہ اب ایران میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 29 دسمبر 2025 کو ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں شدید کمی کے بعد تہران میں تاجروں نے احتجاج شروع کیا، جس میں اگلے روز جامعات کے طلبہ بھی شامل ہو گئے۔ یہ احتجاج جلد ہی بڑے شہروں تک پھیل گیا ۔ تہران کے میئر علیرضا زاکانی کے مطابق مظاہرین نے 25 مساجد کو نذر آتش کیا، 26 بینکوں، تین طبی مراکز اور 10 سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا جبکہ 100 سے زائد فائر ٹرکس، بسوں اور ایمبولینسوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ ایرانی حکام نے ان عناصر کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے امریکا اور اسرائیل پر بدامنی کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے۔








