آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنا سب سے بڑا ہدف ہے۔سمیر منہاس

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کے مایہ ناز بلے باز سمیر منہاس نے کہا ہے کہ ان کے کرکٹ سفر کی بنیاد سٹریٹ کرکٹ سے پڑی، جہاں سے انہوں نے کھیل کی بنیادی مہارتیں سیکھیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں اور ان کے بھائی کو کرکٹ کھیلنے کے لیے بھرپور حوصلہ دیا، جس کی بدولت وہ آج اس مقام تک پہنچے …

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کے مایہ ناز بلے باز سمیر منہاس نے کہا ہے کہ ان کے کرکٹ سفر کی بنیاد سٹریٹ کرکٹ سے پڑی، جہاں سے انہوں نے کھیل کی بنیادی مہارتیں سیکھیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں اور ان کے بھائی کو کرکٹ کھیلنے کے لیے بھرپور حوصلہ دیا، جس کی بدولت وہ آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔ سمیر منہاس کے مطابق ان کا سب سے بڑا ہدف آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنا ہے اور ٹیم یونٹی ہی کسی بھی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے۔

پاکستان کرکٹ کا یہ ابھرتا ہوا ستارہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر انڈر 13 سطح سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کر چکا ہے۔ نیشنل انڈر 19 کپ میں 400 سے زائد رنز اسکور کرنا ان کی پہچان بن گیا، جس کے بعد وہ مسلسل توجہ کا مرکز بنے رہے۔ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرنا سمیر منہاس کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا، جبکہ تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر کے انہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔