سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے، جاوید میانداد اور کامران اکمل کا اظہار افسوس

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کینسر کے موذی مرض سے طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔جگر کے کینسر میں مبتلا محمد الیاس کی حالت آپریشن کے بعد مزید بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے انہیں جواب دے کر ہسپتال سے گھر بھجوا دیا تھا۔وہ سوموار کے روز خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق محمد الیاس کا …

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کینسر کے موذی مرض سے طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔جگر کے کینسر میں مبتلا محمد الیاس کی حالت آپریشن کے بعد مزید بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے انہیں جواب دے کر ہسپتال سے گھر بھجوا دیا تھا۔وہ سوموار کے روز خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق محمد الیاس کا حال ہی میں مقامی ہسپتال میں جگر کا آپریشن کیا گیا تھا،تاہم آپریشن کے بعد بھی ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں گھر منتقل کیا گیا،جہاں وہ شدید تکلیف کے عالم میں زیرِ علاج رہے اور بالآخر جانبر نہ ہو سکے۔

ان کے انتقال پر سابق کرکٹر جاوید میانداد،صادق محمد، کامران اکمل سابق وفاقی سیکرٹری سپورٹس اشرف خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ شائقین اور مداح سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔محمد الیاس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔