سپینش لالیگا میں سیلٹا ویگونے سیویلاکو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا

میڈرڈ۔13جنوری (اے پی پی):سیلٹا ویگو نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 19ویں میچ میں سیویلاکو ہرا کر ٹیبل پر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ۔ای ایس پی این کے مطابق سیلٹا ویگو کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد سیویلاکی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔یہ سیلٹا ویگو کی سپینش لیگ لالیگا میں ساتویں فتح ہے۔ سیلٹا ویگو کی جانب سے مارکوس الونسو نے فیصلہ کن گول کر …

میڈرڈ۔13جنوری (اے پی پی):سیلٹا ویگو نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 19ویں میچ میں سیویلاکو ہرا کر ٹیبل پر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ۔ای ایس پی این کے مطابق سیلٹا ویگو کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد سیویلاکی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔یہ سیلٹا ویگو کی سپینش لیگ لالیگا میں ساتویں فتح ہے۔

سیلٹا ویگو کی جانب سے مارکوس الونسو نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

منگل کو سپین کے شہر سیویلارامون سانچیز پیزجوان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سیلٹا ویگواور میزبان سیویلا کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد سیلٹا ویگو کی ٹیم نے حریف میزبان ٹیم سیویلا کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ سیلٹا ویگو کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول مارکوس الونسو نے 88ویں منٹ پر سکور کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میزبان سیویلا کی ٹیم بہت کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔ یہ سیلٹا ویگو کی لیگ میں ساتویں فتح ہے ۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔