امریکا کا ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن ۔13جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاس کے مطابق یہ اعلان انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان کے ذریعے کیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جو بھی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کسی بھی نوعیت کا کاروبار کرے گا، اس پر امریکہ …

واشنگٹن ۔13جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاس کے مطابق یہ اعلان انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان کے ذریعے کیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جو بھی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کسی بھی نوعیت کا کاروبار کرے گا، اس پر امریکہ کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارتی سرگرمی پر 25 فیصد محصول لاگو ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ حتمی اور ناقابلِ واپسی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اس اعلان کو عالمی تجارتی اور سفارتی حلقوں میں ایک سخت اور غیر معمولی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک متاثر ہوں گے بلکہ عالمی تجارت پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں