کوکا کولا کمپنی مختلف شہروں میں 7 سولر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرے گی

کوکا کولا کمپنی مختلف شہروں میں 7 سولر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرے گی اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) ملک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور آلودہ پانی سے پیداہونے والی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے کوکا کولا کمپنی 10ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گی۔ کمپنی کے جاری بیان کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 7 سولر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں …

کوکا کولا کمپنی مختلف شہروں میں 7 سولر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرے گی
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) ملک میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور آلودہ پانی سے پیداہونے والی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے کوکا کولا کمپنی 10ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کرے گی۔ کمپنی کے جاری بیان کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 7 سولر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں گے جن سے ایک لاکھ 40ہزار سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو گا۔ ان فلٹریشن پلانٹس سے روزانہ دن میں دو مرتبہ تین ہزار لیٹر پانی فی پلانٹ پینے کے قابل بنا یاجاسکے گا۔ واضح رہے کہ 2014ءمیں کمپنی نے کراچی کے ملیر ٹاﺅن میں صاف پانی کاپلانٹ نصب کیا تھا جس سے پانی سے پیداہونے والی بیماریوں میں 70فیصد کمی واقع ہوئی ۔

Leave a Reply