سعودی سٹاک مارکیٹ کی اصلاحات اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لائیں گی،ایگزیکٹو نائب صدرٹرمپ آرگنائزیشن

ریاض۔13جنوری (اے پی پی):ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور بزنس مین ایرک ٹرمپ نے سعودی عرب کے سٹاک مارکیٹ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کھولنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں اربوں ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سعودی عرب میں آئے گی۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے الاشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض میں جاری حالیہ ترقیاتی منصوبوں …

ریاض۔13جنوری (اے پی پی):ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور بزنس مین ایرک ٹرمپ نے سعودی عرب کے سٹاک مارکیٹ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کھولنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں اربوں ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سعودی عرب میں آئے گی۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے الاشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض میں جاری حالیہ ترقیاتی منصوبوں خصوصی طور پر الدرعیہ میں ہونے والی ترقی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے سے متعلق نئی قانون سازی کے نتیجے میں اربوں ڈالر مارکیٹ میں آنے کے امکانات پیدا ہوں گے۔

میرا خیال ہے کہ اس سے تجارت، سیاحت اور بہت سے دوسرے شعبوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ ایرک ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا ماحول وقت کے ساتھ بہتر ہوتا جا رہا ہے اور دنیا بھر کے بڑے برانڈز مملکت کی مارکیٹ میں آرہے۔ وژن 2030 کے تحت معاشی تنوع کے پروگرام کے ذریعے سعودی عرب کا ہدف ہے کہ ہر سال 100 ارب ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی جائے۔ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری 2026 سے عالمی سطح پر تمام غیرملکی سعودی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

اس فیصلے کے تحت وہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں جن کے باعث صرف بڑے سرمایہ کار ہی سرمایہ کاری کر سکتے تھے، جیسے کم از کم 500 ملین ڈالر کے اثاثوں کی شرط اور سویپ معاہدے بھی ختم کر دیئے گئے ہیں۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے دسمبر میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری 24 اعشاریہ 9 ارب سعودی ریال تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 34 اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ ہے۔

مزید خبریں