وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ منتخب حکومتوں کو مدت پوری کرنے دی جائے تو ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملک کو استحکام حاصل ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ منتخب حکومتوں کو مدت پوری کرنے دی جائے تو ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملک کو استحکام حاصل ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ضرب عضب اور ردالفساد آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوئے، حکومتی کوششوں سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملک میں عالمی معیار کی کرکٹ کا دوبارہ آغاز بہت بڑی کامیابی ہے۔ غیر ملکی شخصیات اور کاروباری اداروں کی پاکستان میں دلچسپی اور آمد اس بات کی ضمانت ہے کہ ان کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمان کامسئلہ امت مسلمہ کے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply