فلپائن ، ڈمپ سائٹ کے انہدام سے اموات 11ہوگئیں

منیلا۔13جنوری (اے پی پی):فلپائن کے شہر سیبو سٹی میں ڈمپ سائٹ ( کوڑاکرکٹ کی جگہ) کے انہدام سے اموات کی تعداد بڑھ کر11ہوگئی ہے ، 25افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔شنہوا کے مطابق سیبو سٹی کے میئر نیسٹر آرکیوال نےبتایا کہ تمام 18 زندہ بچ جانے والے افراد زخمی ہیں اور انہیں ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔میئرنیسٹر آرکیوال نے کہاکہ72 گھنٹے گزر …

منیلا۔13جنوری (اے پی پی):فلپائن کے شہر سیبو سٹی میں ڈمپ سائٹ ( کوڑاکرکٹ کی جگہ) کے انہدام سے اموات کی تعداد بڑھ کر11ہوگئی ہے ، 25افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔شنہوا کے مطابق سیبو سٹی کے میئر نیسٹر آرکیوال نےبتایا کہ تمام 18 زندہ بچ جانے والے افراد زخمی ہیں اور انہیں ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔میئرنیسٹر آرکیوال نے کہاکہ72 گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن ہمیں اب بھی امید ہے کہ کچھ لوگ زندہ ہوں گے، اس لیے ہم ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہو ں نے ریسکیو کارروائی کی رفتار پر متاثرہ خاندانوں کے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مزید خطرات سے بچنے کے لیے آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ عمارت دراصل ایک دھاتی ڈھانچہ ہے اور اس کے تمام حصے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اگر ہم اسے اٹھانے کی کوشش کریں تو پھنسے ہوئے افراد درمیان میں دب سکتے ہیں۔

انہوں نے مقام سے گیس کے اخراج کے باعث آگ لگنے کے خدشات سے بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹکڑوں کو محض کاٹ نہیں سکتے، یہاں سے گیس خارج ہو رہی ہے اور کوئی چنگاری آگ بھڑکا سکتی ہے، جو پھنسے ہوئے افراد اور ہمارے ریسکیو اہلکاروں دونوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے

 

مزید خبریں