سعودی مسام پراجیکٹ،یمن میں 1181 مزید دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا گیا

صنعا۔13جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت یمن کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران مزید ایک ہزار 181 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایاہے کہ مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی کارروائیاں کی گئیں جن میں ایک ہزار 114 …

صنعا۔13جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت یمن کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران مزید ایک ہزار 181 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایاہے کہ مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی کارروائیاں کی گئیں جن میں ایک ہزار 114 پھٹنے سے رہ جانے والے گولے ، 61 اینٹی ٹینک، 4 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں پراجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 31 ہزار 868 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔

دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں عام لوگوں خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لئے سنگین خطرہ بن رہی تھیں۔ مسام پراجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانےکا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔ مسام پراجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں ناکارہ بنانے والے مقامی انجینئرز کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں جدید آلات فراہم کیے جاتے ہیں اور دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی مدد بھی کی جاتی ہے۔

 

مزید خبریں