بیروت۔13جنوری (اے پی پی):لبنان میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) نے کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی لبنان میں ااقوام متحدہ کے امن دستوں کے قریب گولے داغے جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ شنہوا کے مطابق یو این آئی ایف آئی ایل نے کہا ہے کہامن دستوں نے گزشتہ روز مشاہدہ کیا کہ2 اسرائیلی مرکوا …
لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے قریب اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری

مزید خبریں
بیروت۔13جنوری (اے پی پی):لبنان میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) نے کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی لبنان میں ااقوام متحدہ کے امن دستوں کے قریب گولے داغے جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ شنہوا کے مطابق یو این آئی ایف آئی ایل نے کہا ہے کہامن دستوں نے گزشتہ روز مشاہدہ کیا کہ2 اسرائیلی مرکوا ٹینک، قصبہ صرباکے قریب اسرائیلی فوج اپنی پوزیشن سے مزید آگے کی طرف بڑھ رہی تھی۔
امن دستوں کی جانب سے رابطہ چینلز کے ذریعےسرگرمی روکنے کی درخواستوں کے باوجود اسرائیلی ٹینک نے تین گولے فائر کیے، جن میں سے 2 امن دستوں سے تقریباً 150 میٹر کے فاصلے پر آ کر گرے۔ بیان میں کہا گیا کہ حفاظتی اقدام کے طور پر اقوامِ متحدہ کے اہلکاروں کے پیچھے ہٹنے کے دوران ٹینکوں کی جانب سے انہیں مسلسل لیزر کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ٹینک تقریباً 30 منٹ بعدواپس چلے گئے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
لبنان میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) نے کہا کہ اس نے معیاری طریقۂ کار کے مطابق بلیو لائن کے قریب گشت سے متعلق سرگرمیوں کی پیشگی اطلاع اسرائیلی فوج کو دی تھی اور یہ کہ اپنی ذمہ داریاں انجام دینے والے امن دستوں پر حملے تیزی سے زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔
یو این آئی ایف آئی ایل نےاسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ امن دستوں کی حفاظت یقینی بنائے اور ان پر حملے بند کرے اور ایسے اقدامات علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔








