سعودی شہزادی ہند بنت سعود کا انتقال ،نماز جنازہ بدھ کے روز ریاض میں ہوگی

ریاض ۔13جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال ہو گیا ہے۔ شاہی دیوان کے مطابق شہزادی کی وفات مملکت کے باہر ہوئی۔نمازِ جنازہ بدھ 14 جنوری نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن …

ریاض ۔13جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال ہو گیا ہے۔

شاہی دیوان کے مطابق شہزادی کی وفات مملکت کے باہر ہوئی۔نمازِ جنازہ بدھ 14 جنوری نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔شاہی دیوان نے شہزادی کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔