واشنگٹن۔13جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ایرک ٹرمپ نے گرین لینڈ کے حصول کے لیے امریکی صدر کے عزم کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ اس کا امریکی کنٹرول میں جانا صرف امریکا کے مفاد میں نہیں بلکہ یورپی ممالک اور پوری مغربی دنیا کے بھی مفاد میں ہوگا۔ العربیہ اردو کے مطابق ایرک ٹرمپ نے کہاکہ گرین لینڈ کی تزویراتی …
گرین لینڈ کا امریکی کنٹرول صرف امریکا کے نہیں پوری مغربی دنیا کے مفاد میں ہے ، ایرک ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن۔13جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ایرک ٹرمپ نے گرین لینڈ کے حصول کے لیے امریکی صدر کے عزم کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ اس کا امریکی کنٹرول میں جانا صرف امریکا کے مفاد میں نہیں بلکہ یورپی ممالک اور پوری مغربی دنیا کے بھی مفاد میں ہوگا۔ العربیہ اردو کے مطابق ایرک ٹرمپ نے کہاکہ گرین لینڈ کی تزویراتی اہمیت غیر معمولی ہے، نیز بہت سی سکیورٹی وجوہات بھی موجود ہیں۔
کسی مخصوص ملک کا نام لیے بغیر ایرک ٹرمپ نے کہا کہ زیادہ تر لوگ گرین لینڈ اور اس کے آس پاس کے علاقے کو فوجی بنانا چاہتے ہیں، لیکن ہم بھی بچے نہیں ہیں۔ ہم اس بات کو یہ کہہ کر نظر انداز بھی نہیں کر سکتے کہ جو ہو رہا ہے وہ نہیں ہو رہا ہے اور آنکھیں بند کر لیں۔انہوں نے کہا انہیں پورا یقین ہے ان کے والد ڈونلڈ ٹرمپ وہ کچھ ضرور کریں گے جو ان کے نزدیک ضروری ہوگا۔








