اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک مجموعی طور پر پر امن اور سیاسی ہے ،کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی کا ثبوت ہے، پاک چین تعلقات لا زوال اور مثالی ہیں اور برکس اعلامیے کا ان پر کوئی اثر نہیں ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا عرب ٹی وی کو خصوصی انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک مجموعی طور پر پر امن اور سیاسی ہے ،کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی کا ثبوت ہے، پاک چین تعلقات لا زوال اور مثالی ہیں اور برکس اعلامیے کا ان پر کوئی اثر نہیں ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک بین الاقوامی عربی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو عالمی جنگوں کے بعد دنیا میں اقوام متحدہ کے تحت 1945میں جو نظام وضع کیا گیا تھا دنیا میں امن و سلامتی کے حوالے سے اس کے ساتھ بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔ بد قسمتی سے یہ نظام نا کامی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس نظام کے رہنما اصولوں پر اقوام متحدہ خود ہی عملدرآمد نہیں کرا سکی جس کی وجہ سے تہذیبوں کے درمیان تصادم کے ا مکامات بڑھتے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی سیاست میں مذہب کا گہرا رنگ چڑھنے کی وجہ سے انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔ امریکا ، ہندوستان اور بعض یورپی ملکوں میں دائیں بازو کے قدامت پسندوں کی مقبولیت بڑھی اور سخت گیر نظریات کے حامل لوگ اقتدار میں آگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے 1945میں تشکیل دیا گیا عالمی نظام ناکام اور دنیا میں امن و سلامتی کے خواب چکنا چور ہو رہے ہیں۔ دنیا ایک بڑے بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔








