برلن ۔13جنوری (اے پی پی):جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان فادفول نے گرین لینڈ پر امریکا کے ممکنہ حملے کے خطرے کو مسترد کر دیا۔ العربیہ اردوکے مطابق وزیر خارجہ یوہان فادفول نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہو، بلکہ میرا خیال ہے کہ آرکٹک خطے میں ابھرنے والے سکیورٹی مسائل سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد …
جرمنی نے گرین لینڈ پر امریکا کے ممکنہ حملے کے خطرے کو مسترد کر دیا

مزید خبریں
برلن ۔13جنوری (اے پی پی):جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان فادفول نے گرین لینڈ پر امریکا کے ممکنہ حملے کے خطرے کو مسترد کر دیا۔ العربیہ اردوکے مطابق وزیر خارجہ یوہان فادفول نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہو، بلکہ میرا خیال ہے کہ آرکٹک خطے میں ابھرنے والے سکیورٹی مسائل سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، ہمیں یہی کرنا چاہیے اور ہم کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ نیٹو اس وقت اس حوالے سے زیادہ حقیقت پسندانہ منصوبے تیار کر رہا ہے، ان پر بعد میں ہمارے امریکی شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا ڈنمارک جو نیٹو کی اتحادی ہے، اس کے جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔








