لاہور۔13جنوری (اے پی پی):ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ خواتین کوالیفائرز 2026 کے قریب آتے ہی ملائیشیا کی خواتین ہاکی ٹیم میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے،یہ کوالیفائرز ملائیشین ویمنز ٹیم کے لیے پہلی بار ہاکی ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا راستہ فراہم کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کی قیادت کپتان جولیانی محمد دین کریں گی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کوالیفائنگ …
ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ٹیم کیلئے ایک خواب کی تکمیل ہوگا،جولیانی محمد دین

مزید خبریں
لاہور۔13جنوری (اے پی پی):ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ خواتین کوالیفائرز 2026 کے قریب آتے ہی ملائیشیا کی خواتین ہاکی ٹیم میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے،یہ کوالیفائرز ملائیشین ویمنز ٹیم کے لیے پہلی بار ہاکی ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا راستہ فراہم کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کی قیادت کپتان جولیانی محمد دین کریں گی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کوالیفائنگ مقابلے چلی کے شہر سانتیاگو میں ہوں گے۔جاولیانی محمد دین کا کہنا ہے کہ اس اہم مرحلے پر ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ان کے مطابق مقابلہ سخت ہوگا،تاہم ٹیم کا مقصد بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کی نمائندگی وقار اور فخر کے ساتھ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سطح پر کھیلنے کا دبائو اور جوش کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ایسے تجربات طویل عرصے تک یادگار رہتے ہیں۔
اگرچہ ملائیشین خواتین ٹیم نے اب تک ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کی،تاہم ٹیم کے کھلاڑی بین الاقوامی اور براعظمی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں،جس سے انہیں نظم و ضبط،تسلسل اور دبائو میں درست فیصلے کرنے کا قیمتی تجربہ حاصل ہوا ہے۔ کپتان کے مطابق یہی تجربات ورلڈ کپ کوالیفائرز جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں ٹیم کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ٹیم کیلئے ایک خواب کی تکمیل ہوگا،تاہم جولیانی محمد دین کا کہنا ہے کہ کوالیفائرز میں شرکت ہی دنیا کے مشکل ترین ہاکی مقابلوں میں قیمتی تجربہ فراہم کرتی ہے۔کوالیفائرز سے قبل ملائیشیا کی خواتین ٹیم پختہ عزم، اعتماد اور تاریخ رقم کرنے کی امید کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے اور اپنے ساتھ ملک بھر کے ہاکی شائقین کی توقعات بھی لئے ہوئے ہے۔








