آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان نے امریکا کو وارم اپ میچ میں 69 رنز سے شکست دے دی

بولاوایو۔13جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ گزشتہ روز بولاوایو ایتھلیٹک کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز بنائے اور ریٹائرڈ آؤٹ …

بولاوایو۔13جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ گزشتہ روز بولاوایو ایتھلیٹک کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔

سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز بنائے اور ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ احمد حسین 43 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ امریکا کی جانب سے اتکرش سریواستو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔294رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی انڈر 19 ٹیم 43.5 اوورز میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ساحل گارگ نے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے احمد حسین، مومن قمر اور عبدالصبحان نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ انڈر19ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

مزید خبریں