اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر)کو اپڈیٹ کرنے کیلئے پُرعزم ہے اور مستحقین کی شناخت کے حوالے سے اسے دنیا کی نمبر ون رجسٹری بنانا چاہتا ہے، بی آئی ایس پی اپنی ویب سائٹ پر تحصیل کی بنیادوں پر سروے کا خلاصہ فراہم کرتے ہوئے عوام کے سامنے …
وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا قومی اسمبلی میں خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر)کو اپڈیٹ کرنے کیلئے پُرعزم ہے اور مستحقین کی شناخت کے حوالے سے اسے دنیا کی نمبر ون رجسٹری بنانا چاہتا ہے، بی آئی ایس پی اپنی ویب سائٹ پر تحصیل کی بنیادوں پر سروے کا خلاصہ فراہم کرتے ہوئے عوام کے سامنے اعدادوشمار پیش کرنے جا رہا ہے، تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام اپنی رائے کا اظہار کریں تاکہ ان کی تجاویز پر غورو فکر کے بعد سروے کے عمل میں بہتری لائی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اسمبلی کو بتایا کہ بی آئی ایس پی کے پاس فاٹا کی دو ایجنسیوں کے علاوہ پاکستان بھر سے 27ملین سے زائد گھرانوں کی سماجی و اقتصادی حیثیت پر مشتمل ڈیٹابیس کی رجسٹری موجود ہے، جولائی 2008 میں پروگرام کے آغاز میں ملک میں موجود غریب افراد کی شناخت سے متعلق مستند اعدادوشمار موجود نہیں تھے۔ اس لئے پہلے مرحلے میںبی آئی ایس پی کی مستحقین کی شناخت کا کام اراکین پارلیمنٹ کو سونپا گیا۔








