چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ہائر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی تمام تر توجہ پاکستان میں اعلٰی تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ ایچ ای سی اس امر کو یقینی بنانے کے لیئے کوشاں ہے کہ ملک میں ہونے والی علمی تحقیق قوم اور معاشرے کے لئے یکساں فائدہ مند ہو، امپیکٹ فیکٹر اور درجہ بندی کی دوڑ میں شمولیت …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ہائر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی تمام تر توجہ پاکستان میں اعلٰی تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ ایچ ای سی اس امر کو یقینی بنانے کے لیئے کوشاں ہے کہ ملک میں ہونے والی علمی تحقیق قوم اور معاشرے کے لئے یکساں فائدہ مند ہو، امپیکٹ فیکٹر اور درجہ بندی کی دوڑ میں شمولیت بے سود ہے، جب تک علم کی تخلیق اور فروغ کے حقیقی اثرات مرتّب نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس) میں ‘پاکستان میں اعلیٰ تعلیم: موجودہ صورتحال، رجحانات اور امکانات’ کے موضوع پراپنے خصوصی خطاب میں کیا۔ تقریب کا مقصد موجودہ تعلیمی صورتحال، ممکنہ مواقع اوراعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش مختلف چیلنجز کو زیرِبحث لانا اورایچ ای سی کی جانب سے ان مسائل کے حل کیلئے اٹھائے جانے والے موثراقدامات اور حکمتِ عملی پر روشنی ڈالنا تھا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سینیئر معلمین سمیت مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، کلیہ جات اور شعبہ جات کے سربراہان اور اور ریسرچ سپروائزروں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply