صدر مملکت آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے

منامہ ۔13جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی نے صدر پاکستان کا استقبال کیا۔ پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم عبدالقادر اوربحرین میں پاکستان کے سفیر …

منامہ ۔13جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی نے صدر پاکستان کا استقبال کیا۔ پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم عبدالقادر اوربحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رئوف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات متوقع ہے۔ صدر آصف علی زرداری منامہ میں ہونے والے اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں منعقدہ استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے۔