امریکی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر اور پاکستان نژاد علی خان کادعوی، انہیں بھارت کا ویزا جاری نہیں کیا گیا

لاہور۔13جنوری (اے پی پی):امریکی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر اور پاکستان نژاد علی خان نے دعوی کیا ہے کہ انہیں بھارت کا ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ علی خان نے یہ بات انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر کیپشن کے ذریعے بتائی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔امریکہ کی ٹیم کو 7فروری کو ممبئی میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے افتتاحی روز …

لاہور۔13جنوری (اے پی پی):امریکی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر اور پاکستان نژاد علی خان نے دعوی کیا ہے کہ انہیں بھارت کا ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ علی خان نے یہ بات انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر کیپشن کے ذریعے بتائی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔امریکہ کی ٹیم کو 7فروری کو ممبئی میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے افتتاحی روز بھارت کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔

اس وقت علی خان سری لنکا کے شہر کولمبو میں امریکہ کے تربیتی کیمپ میں موجود ہیں۔ واقعے کے بعد ابھی تک امریکی ٹیم مینجمنٹ کا موقف سامنے نہیں آیا۔امریکہ نے ابھی تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا تاہم توقع ہے کہ سری لنکا میں موجود 18کھلاڑیوں میں سے 15رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسکواڈ کا انتخاب امریکی کوچنگ سٹاف کرے گا جبکہ ٹیم کے انتظامی اور لاجسٹک امور آئی سی سی کی نگرانی میں انجام دئیے جا رہے ہیں۔

یہ انتظام اس وقت سے آئی سی سی کے پاس ہے جب گزشتہ سال کے آخر میں یو ایس اے کرکٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔35سالہ علی خان اس وقت کولمبو کیمپ میں موجود ان تین امریکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ دیگر دو کھلاڑیوں میں احسان عادل شامل ہیں، جو پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جبکہ محمد محسن بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔

اس معاملے پر آئی سی سی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق آئی سی سی صورتِ حال کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسے امید ہے کہ ویزا سے متعلق مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔