بیجنگ ۔14جنوری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ 2025 کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں اضافے کے باعث امریکا کو برآمدات میں کمی کو باوجود قومی تجارتی حجم سالانہ بنیاد پر 6.1 فیصد اضافے کے ساتھ 45 ٹریلین یوان ( 64 کھرب ڈالر )کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے (اے ایف پی )نےچین کے نائب وزیر کسٹمز وانگ جون کی پریس کانفرنس …
امریکی محصولات میں اضافے کے باوجود چین کا قومی تجارتی حجم 64 کھرب ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔14جنوری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ 2025 کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں اضافے کے باعث امریکا کو برآمدات میں کمی کو باوجود قومی تجارتی حجم سالانہ بنیاد پر 6.1 فیصد اضافے کے ساتھ 45 ٹریلین یوان ( 64 کھرب ڈالر )کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے (اے ایف پی )نےچین کے نائب وزیر کسٹمز وانگ جون کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ ملکی تجارت نے 2025 کے دوران پہلی مرتبہ 6.4 ٹریلین امریکی ڈالر کی سطح کو چھوا جو 2024 کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ ہے، حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف کے باعث امریکا کو برآمدات میں کمی بھی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیرف اور دیگر مسائل کے باوجود عالمی سطح پر چینی مصنوعات کے طلب میں 2025 کے دوران اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق ملکی درآمدات میں بھی 2024 کے مقابلے میں 2025 میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








