ایبٹ آباد ، ٹھنڈیانی روڈ گماواں کرش پلانٹ کے مقام پر جنگلات میں آگ لگ گئی، اضافی ریسکیو ٹیمیں طلب

ایبٹ آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی):ایبٹ آباد کی ٹھنڈیانی روڈ پر گماواں کرش پلانٹ کے مقام پر جنگلات میں نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کر دی گئیں۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق آگ تیزی سے پھیلتے ہوئے وسیع جنگلاتی رقبہ تک پھیل گئی، نواں شہر …

ایبٹ آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی):ایبٹ آباد کی ٹھنڈیانی روڈ پر گماواں کرش پلانٹ کے مقام پر جنگلات میں نامعلوم وجوہات کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کر دی گئیں۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق آگ تیزی سے پھیلتے ہوئے وسیع جنگلاتی رقبہ تک پھیل گئی، نواں شہر اور ایبٹ آباد سے ریسکیو 1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا، دشوار گذار راستوں کے باوجود ریسکیو 1122 اہلکاروں کا آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق آگ کی شدت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن اور ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے10 اہلکاروں کو روانہ کر دیا گیا ہے، صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مزید اضافی ریسکیو ٹیمیں طلب کی جا سکتی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا طیب عبداللہ کی ہدایات پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر آ پر قابو پانے کی کارروائی جاری ہے۔