اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری، آج سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز کا اعلان

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ آج ( بروز بدھ)دن 2:30 بجے سے 3:30 بجے تک دارالحکومت میں ٹریفک ایڈوائزری نافذ رہے گی جس کے دوران سری نگر ہائی وے پر سرینا سے جی ٹین تک ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس دوران متبادل راستوں کے طور پر جناح ایونیو، فیصل ایونیو اور اندرونی سروس روڈز کا …

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ آج ( بروز بدھ)دن 2:30 بجے سے 3:30 بجے تک دارالحکومت میں ٹریفک ایڈوائزری نافذ رہے گی جس کے دوران سری نگر ہائی وے پر سرینا سے جی ٹین تک ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس دوران متبادل راستوں کے طور پر جناح ایونیو، فیصل ایونیو اور اندرونی سروس روڈز کا استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہری اپنی منزل تک بروقت پہنچنے کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت لے کر سفر کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے،کسی بھی قسم کی رہنمائی یا معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔