بھارت کا پاکستانی نژاد امریکی فاسٹ بولر علی خان کو ویزا جاری کرنے سے انکار، ٹورنامنٹ میں شرکت غیر یقنی ہو گئی

نیویارک۔14جنوری (اے پی پی):امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد فاسٹ بولر علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے بھارت کا ویزا مسترد کیے جانے کے باعث ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔علی خان نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اس پیش …

نیویارک۔14جنوری (اے پی پی):امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد فاسٹ بولر علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے بھارت کا ویزا مسترد کیے جانے کے باعث ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔علی خان نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اس پیش رفت کی تصدیق کی، جہاں انہوں نے ایک تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا”India visa denied but KFC for the win”۔یہ صورتحال امریکی ٹیم کے لئے ایک بڑا دھچکا سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ گروپ اے کے تمام میچز بھارت میں شیڈول ہیں۔ امریکا کا سب سے اہم مقابلہ 7 فروری کو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں میزبان بھارت کے خلاف ہونا ہے، جبکہ دیگر میچز چنائی میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کے خلاف کھیلے جائیں گے۔

علی خان امریکی بولنگ اٹیک کے اہم ستون تصور کیے جاتے ہیں اور ان کی عدم دستیابی کی صورت میں ٹیم مینجمنٹ کو آخری لمحات میں سکواڈ میں تبدیلیوں پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق مسئلہ صرف علی خان تک محدود نہیں۔ پاکستانی نژاد دیگر امریکی کھلاڑیوں، جن میں وکٹ کیپر بیٹر شیان جہانگیر اور بولرز احسان عادل اور محمد محسن شامل ہیں، کو بھی ویزا سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی ایونٹس کے لئے پاکستانی پس منظر رکھنے والے کھلاڑیوں کی ویزا درخواستوں پر عموماً اضافی سکیورٹی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، جس کے باعث عمل طویل ہو جاتا ہے۔تاحال یو ایس اے کرکٹ یا آئی سی سی کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ ویزا فیصلے کے خلاف اپیل کی کوئی گنجائش موجود ہے یا نہیں۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔