چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو( نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے قومی خزانے کو 1.3ارب روپے کا نقصان پہنچانے پرسابق چیئرمین متروکہ وقف املاک سید آصف اختر ہاشمی کے خلاف بد عنوانی ریفرنس،9ارب روپے کی بد عنوانی اور غیر قانونی بھرتیوں پر ڈائریکٹر نارا کینال (ایس آئی ڈی اے) میر پور خاص سعید احمد کے خلاف انویسٹی گیشن، منگلہ ڈیم رائزنگ پراجیکٹ کی تعمیر …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو( نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے قومی خزانے کو 1.3ارب روپے کا نقصان پہنچانے پرسابق چیئرمین متروکہ وقف املاک سید آصف اختر ہاشمی کے خلاف بد عنوانی ریفرنس،9ارب روپے کی بد عنوانی اور غیر قانونی بھرتیوں پر ڈائریکٹر نارا کینال (ایس آئی ڈی اے) میر پور خاص سعید احمد کے خلاف انویسٹی گیشن، منگلہ ڈیم رائزنگ پراجیکٹ کی تعمیر میں 4ارب روپے کی خرد برد پر واپڈا افسران کے خلاف انکوائری جبکہ عدم ثبوت کی بنیاد پر سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اسد قیصر اور رکن قومی اسمبلی سید افتخار حسین شاہ کے خلاف مقدمات بند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔قومی احتساب بیورو( نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک سید آصف اختر ہاشمی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply