سیمیینیو کی شاندار کارکردگی تسلسل برقرار، مانچسٹر سٹی لیگ کپ فائنل کے قریب

لندن۔14جنوری (اے پی پی):مانچسٹر سٹی نے لیگ کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں نیو کیسل کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل کی جانب بڑا قدم بڑھا دیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں مانچسٹر سٹی کے نئے سائن کیے گئے گھانا کے فارورڈ اینٹوئن سیمنیوایک …

لندن۔14جنوری (اے پی پی):مانچسٹر سٹی نے لیگ کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں نیو کیسل کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل کی جانب بڑا قدم بڑھا دیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں مانچسٹر سٹی کے نئے سائن کیے گئے گھانا کے فارورڈ اینٹوئن سیمنیوایک بار پھر نمایاں رہے۔گزشتہ ہفتے بورن مائوتھ سے 65 ملین پاؤنڈ کے عوض مانچسٹر سٹی میں شامل ہونے والے سیمیینیو نے نیو کیسل یونائیٹڈ کے خلاف میچ کا پہلا گول 53 ویں منٹ پر سکور کیا، جبکہ ان کا ایک اور گول وی اے آر کے طویل جائزے کے بعد متنازع طور پر مسترد کر دیا گیا۔

میچ کے آخری لمحات میں ریان چرکی نے 98ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹرسٹی کی برتری کو 0-2 گول سے مضبوط بنا دیا۔نیو کیسل یونائیٹڈکی ٹیم جس نے گزشتہ سیزن لیگ کپ جیت کر 70 سالہ طویل گھریلو ٹرافی کی پیاس بجھائی تھی، اب 4 فروری کو ہونے والے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں ویمبلے پہنچنے کے لیے غیر معمولی کم بیک کی محتاج ہوگی ۔مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے مضبوط ٹیم میدان میں اتاری، جہاں ارلنگ ہالینڈ نے تین سال بعد لیگ کپ میں آغاز کیا، حالانکہ چند ہی دن بعد مانچسٹرسٹی کو پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا سامنا ہے۔

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔