اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) فاٹا فٹ بال سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ مہمان خصوصی تھے۔ان کے ساتھ تاکوما کوکوچی، وزیر مملکت سیفران غالب خان،اراکین اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی،انجینئر حامد الحق،فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن وفاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری، خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرسید …
ریاض حسین پیرزادہ کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) فاٹا فٹ بال سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ مہمان خصوصی تھے۔ان کے ساتھ تاکوما کوکوچی، وزیر مملکت سیفران غالب خان،اراکین اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی،انجینئر حامد الحق،فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن وفاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری، خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرسید ظاہر علی شاہ، راولپنڈی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان، سیکرٹری امجد چوہدری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرسلیم چوہدری، سیکرٹریسید شرافت بخاری،اقبال رسول، انٹرنیشنل فٹ بالر میر مشتاق احمد، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ فاٹا میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے،پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں سرجری کی ضرورت ہے، فیفا سے بھی بات ہوئی ہے،ہم انٹرنیشنل رولز میں مداخلت نہیں کرتے تاہم انہیں بھی عدلیہ کے فیصلوں کو ماننا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگرد ملک نہیں ہے بلکہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں،پاک فوج کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمہ کے بعد اب ہم کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں،اس وقت ورلڈ الیون اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہیں،ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ملک میں امن کے قیام کو یقینی بنایا۔








