وفاقی آئینی عدالت میں سندھ بریسٹ فیڈنگ ایکٹ 2023 سے متعلق اپیل کی سماعت جمعرات 15جنوری کو ہوگی

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں سندھ بریسٹ فیڈنگ ایکٹ 2023 سے متعلق اپیل کی سماعت جمعرات 15جنوری کو ہوگی ، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان بریچ پر مشتمل بنچ کرے گا۔یہ اپیل سندھ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 سے متعلق ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کی جانب سے نافذ …

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں سندھ بریسٹ فیڈنگ ایکٹ 2023 سے متعلق اپیل کی سماعت جمعرات 15جنوری کو ہوگی ،

کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان بریچ پر مشتمل بنچ کرے گا۔یہ اپیل سندھ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 سے متعلق ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کی جانب سے نافذ کیا گیا یہ قانون آئین سے متصادم (الٹرا وائرز) ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر رِٹ پٹیشن کو ڈویژن بنچ نے مسترد کر دیا تھا جس کے خلاف آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔آئینی عدالت میں سماعت کے دوران سندھ بریسٹ فیڈنگ اور بچوں کی غذائیت سے متعلق قانون کی آئینی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔