اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں انتخابی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات 15 جنوری کو ہوگی ۔وفاقی آئینی عدالت کا سپیشل بنچ نمبر اول میں صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس وفاقی آ ئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کریں گے جبکہ جسٹس علی باقر نجفی اور …
وفاقی آئینی عدالت میں انتخابی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت 15 جنوری کو ہوگی
اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں انتخابی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات 15 جنوری کو ہوگی ۔وفاقی آئینی عدالت کا سپیشل بنچ نمبر اول میں صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔
بنچ کی سربراہی چیف جسٹس وفاقی آ ئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کریں گے جبکہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔ درخواست گزار محمد صالح بھوتانی نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اور دیگر کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی گئی ہے تاہم ہائی کورٹ نے درخواست کو قابلِ سماعت نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دیا تھا۔اسی نوعیت کی سربلند خان کی جانب سے دائر اپیل C.P.L.A. 4736/2024 بھی سماعت کے لئے مقرر ہے جس میں بھی ہائی کورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست خارج کی تھی۔









