راولپنڈی۔14جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ہمراہ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات، علاج و معالجہ کے معیار اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سی پی او راولپنڈی سید خالد …
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کڈنی اینڈ لیور سنٹر کا دورہ، جدید طبی سہولیات کو قابلِ تحسین قرار دیا
راولپنڈی۔14جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ہمراہ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات، علاج و معالجہ کے معیار اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پی کے ایل آئی میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب جدید طبی سہولیات، طبی عملے کی خدمات اور ادارے کے انتظامی امور کا معائنہ کیا۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ پی کے ایل آئی میں جدید طبی سہولیات اور مریض دوست ماحول قابلِ تحسین ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور ماہر ڈاکٹرز کی بدولت مریضوں کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور صحت کے شعبے میں بہتری براہِ راست عوامی فلاح سے جڑی ہوئی ہے۔سی پی او نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں موثر اور بہترین کاوشیں عوام کے لیے حقیقی سہولت فراہم کر رہی ہیں جبکہ ملک و قوم کی ترقی میں معیاری صحت اور تعلیمی سہولیات کا ہونا ایک لازمی جزو ہے۔
دریں اثناء سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کو صحت کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر مبارکباد بھی دی۔









