پیرس۔14جنوری (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانسیسی نیشنل یونین آف ایگریکلچر کوآپریٹوز اِن ویوو گروپ (InVivo Group) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیری بلاندینیئرز کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں زراعت، ایگرو بزنس، فوڈ پروسیسنگ اور پائیدار ویلیو چینز کے شعبوں میں تعاون کے امکانات اور مختلف طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے اِن ویوو گروپ …
فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی نیشنل یونین آف ایگریکلچر کوآپریٹوز اِن ویوو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات
پیرس۔14جنوری (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانسیسی نیشنل یونین آف ایگریکلچر کوآپریٹوز اِن ویوو گروپ (InVivo Group) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیری بلاندینیئرز کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں زراعت، ایگرو بزنس، فوڈ پروسیسنگ اور پائیدار ویلیو چینز کے شعبوں میں تعاون کے امکانات اور مختلف طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے اِن ویوو گروپ کی سینئر قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ کاروباری مواقع کو قریب سے جانچا جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سفارتخانہ کاروبار سے کاروبار روابط کے فروغ اور سہولت کاری کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔









