اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری و ڈائون سٹریم انڈسٹری اور انڈونیشیا کے خود مختار ویلتھ فنڈ (دانانتارا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روزان روسلانی سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری کو مزید مضبوط …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری و ڈائون سٹریم انڈسٹری روزان روسلانی سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری و ڈائون سٹریم انڈسٹری اور انڈونیشیا کے خود مختار ویلتھ فنڈ (دانانتارا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روزان روسلانی سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ فریقین نے سرمایہ کاری میں تعاون کے ممکنہ مواقع اور باہمی مفاد پر مبنی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔









