نسٹ کے زیراہتمام ’’پریسیژن میڈیسن‘‘ کے موضوع پر قومی کانفرنس 29 جنوری کو منعقد ہوگی

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 29 جنوری 2026ء کو ’’پریسیژن میڈیسن‘‘ کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد پاکستان میں جدید اور موثر طبی نظام کے نفاذ کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس میں جینومکس، کلینیکل میڈیسن، بائیوٹیکنالوجی، پبلک ہیلتھ، پالیسی سازی اور صنعت سے وابستہ ممتاز ماہرین، محققین اور عملی میدان کے رہنما شریک ہوں گے۔ کانفرنس …

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 29 جنوری 2026ء کو ’’پریسیژن میڈیسن‘‘ کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد پاکستان میں جدید اور موثر طبی نظام کے نفاذ کو فروغ دینا ہے۔

کانفرنس میں جینومکس، کلینیکل میڈیسن، بائیوٹیکنالوجی، پبلک ہیلتھ، پالیسی سازی اور صنعت سے وابستہ ممتاز ماہرین، محققین اور عملی میدان کے رہنما شریک ہوں گے۔

کانفرنس کا بنیادی ہدف تحقیقی نتائج کو عملی طبی تشخیص، ہدفی علاج (Targeted Therapies) اور ڈیٹا پر مبنی صحت کی جدید سہولیات میں تبدیل کرنا ہے۔

کانفرنس کے اہم موضوعات میں قومی سطح پر طبی و تحقیقی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا، اکیڈمیا، صنعت اور حکومت کے درمیان موثر تعاون کو فروغ دینا اور شواہد پر مبنی صحت کی پالیسی سازی کے لیے سفارشات پیش کرنا شامل ہیں۔

منتظمین کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان میں پریسیژن میڈیسن کے فروغ، مریضوں کے لیے ذاتی نوعیت کے علاج کی راہ ہموار کرنے اور جدید طبی تحقیق کو قومی صحت کے نظام سے جوڑنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔