لاہور۔14جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی اور ترقی کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے اولمپئنز پر مشتمل تھنک ٹینک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پاکستان ہاکی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور عالمی سطح پر اس کی کھوئی ہوئی شان دوبارہ حاصل کرنا ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق ، یہ تھنک …
پی ایچ ایف کا قومی کھیل کی بحالی و ترقی کی جانب ایک اہم اور مثبت اقدام ،اولمپئنز پر مشتمل تھنک ٹینک قائم کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔14جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی اور ترقی کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے اولمپئنز پر مشتمل تھنک ٹینک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پاکستان ہاکی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور عالمی سطح پر اس کی کھوئی ہوئی شان دوبارہ حاصل کرنا ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق ، یہ تھنک ٹینک جدید ہاکی، کوچنگ سسٹم، ڈومیسٹک اسٹرکچر اور گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تیاری سے متعلق جامع سفارشات مرتب کرے گا، جن کی بنیاد پر عملی اور مثر اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ماضی کے عظیم اولمپئنز کے تجربے اور بصیرت سے فائدہ اٹھا کر قومی کھیل کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جائے گا۔
اس اقدام کو ہاکی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کی بنیاد ثابت ہوگا۔








