قاہرہ۔15جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نےسوڈان کی علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل 2023 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کا سیاسی حل سوڈان کی خود مختاری اور اتحاد کے احترام پر مبنی ہونا چاہیے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے گزشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سوڈان میں …
سعودی عرب کا سوڈان کی علاقائی سالمیت برقرار رکھنے پر زور

مزید خبریں
قاہرہ۔15جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نےسوڈان کی علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل 2023 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کا سیاسی حل سوڈان کی خود مختاری اور اتحاد کے احترام پر مبنی ہونا چاہیے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے گزشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سوڈان میں امن اقدامات اور کوششوں کے حوالے سے پانچویں مشاورتی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سعودی عرب کے ان اقدامات کو اجاگر کیا جو سوڈان میں استحکام کو یقینی بنانے، جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں مدد کرنے، ریاستی اداروں کو بچانے، سوڈان کی علاقائی سالمیت اور ملک کی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے نمنٹے اور سوڈانی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لئے مملکت کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ سوڈان کی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ علاقائی استحکام کےلیے خطرہ ہے۔ علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ سے برطانوی دفتر برائے سوڈان امور کے سربراہ اور سوڈان کے لئے خصوصی نمائندے نے ملاقات کی،جس میں سوڈان کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔








