جنیوا۔15جنوری (اے پی پی):عالمی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)نے اعلان کیا ہے کہ 2028 لاس اینجلس اولمپک گیمز کے ٹکٹ خریدنے کے لئے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔آئی او سی کے مطابق ٹکٹوں کی رجسٹریشن 18 مارچ تک جاری رہے گی، جس دوران شائقین کو ٹکٹ خریدنے کے لیے ایل اے 28 کی سرکاری ویب سائٹ پر رجسٹر ہو کر اپنا پروفائل بنانا ہوگا۔کامیابی سے رجسٹریشن مکمل …
لاس اینجلس اولمپکس گیمز2028 کے ٹکٹوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

مزید خبریں
جنیوا۔15جنوری (اے پی پی):عالمی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)نے اعلان کیا ہے کہ 2028 لاس اینجلس اولمپک گیمز کے ٹکٹ خریدنے کے لئے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔آئی او سی کے مطابق ٹکٹوں کی رجسٹریشن 18 مارچ تک جاری رہے گی، جس دوران شائقین کو ٹکٹ خریدنے کے لیے ایل اے 28 کی سرکاری ویب سائٹ پر رجسٹر ہو کر اپنا پروفائل بنانا ہوگا۔کامیابی سے رجسٹریشن مکمل کرنے والے شائقین کو قرعہ اندازی (ٹکٹ ڈرا) میں شامل کیا جائے گا، جس کے تحت انہیں ٹکٹ خریدنے کے لیے ایک رینڈم ٹائم سلاٹ دیا جائے گا۔
یہ ٹائم سلاٹس اپریل 2026 میں کھلیں گے، جب پہلے مرحلے میں 30 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔آئی او سی کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت 28 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی جبکہ ہر رجسٹرڈ اکاؤنٹ زیادہ سے زیادہ 12 ٹکٹ خرید سکے گا۔واضح رہے کہ لاس اینجلس اولمپکس 14 جولائی سے 30 جولائی 2028 تک منعقد ہوں گے، جن کے لئے دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین میں پہلے ہی غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔منتظمین کے مطابق اس مرحلہ وار نظام کا مقصد ٹکٹوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا اور زیادہ سے زیادہ شائقین کو اولمپکس دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔








