سیئول۔15جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی آٹو موبائل برآمدات سال 2025 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جس کی وجہ ماحول دوست گاڑیوں کی طلب میں استحکام ہے۔ شنہوا کے مطابق وزارت تجارت، صنعت و توانائی کے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 میں گاڑیوں کی برآمدات سال 2024کے مقابلے میں 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 71.99 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں اور یوں مسلسل تیسرے …
جنوبی کوریا کی آٹو موبائل برآمدات 71.99 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

مزید خبریں
سیئول۔15جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی آٹو موبائل برآمدات سال 2025 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جس کی وجہ ماحول دوست گاڑیوں کی طلب میں استحکام ہے۔ شنہوا کے مطابق وزارت تجارت، صنعت و توانائی کے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 میں گاڑیوں کی برآمدات سال 2024کے مقابلے میں 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 71.99 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں اور یوں مسلسل تیسرے سال 70 ارب ڈالر کی حد عبور کی، یہ ریکارڈ برآمدات بنیادی طور پر ماحول دوست سیڈان گاڑیوں کی مضبوط مانگ کا نتیجہ رہیں جن کی برآمدات 11 فیصد اضافے کے ساتھ 25.77 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں تاہم امریکا کو گاڑیوں کی برآمدات 13.2 فیصد کمی کے ساتھ 30.15 ارب ڈالر رہیں جس کی وجہ امریکی ٹیرف کا نفاذ بتایا گیا ہے۔
اس کے برعکس یورپی یونین اور ایشیائی ممالک کو برآمدات ڈبل ڈیجٹ میں بڑھ کر بالترتیب 8.06 ارب ڈالر اور 5.88 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔2025 میں برآمد کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 27 لاکھ 36 ہزار 308 رہی جو سالانہ بنیاد پر 1.7 فیصد کم ہے جبکہ آٹو پارٹس کی برآمدات 5.9 فیصد کمی کے ساتھ 21.20 ارب ڈالر رہیں۔
مقامی فیکٹریوں میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 41 لاکھ ایک ہزار 992 رہی تاہم یہ مسلسل تیسرے سال 40 لاکھ سے زائد رہی۔ادھر ملک کے اندر فروخت ہونے والی گاڑیوں کی مجموعی تعداد، جن میں مقامی اور درآمدی دونوں شامل ہیں، 16 لاکھ 80 ہزار 110 رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.3 فیصد زیادہ ہے۔








