آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں بارشوں سے سیلاب، ہنگامی وارننگ جاری

کینبرا ۔15جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے بعد ہنگامی وارننگ جاری کر دی گئی۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق میلبورن سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع معروف سیاحتی شاہراہ گریٹ اوشن روڈ کے اطراف کے قصبوں میں رہائشیوں اور سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت …

کینبرا ۔15جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے بعد ہنگامی وارننگ جاری کر دی گئی۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق میلبورن سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع معروف سیاحتی شاہراہ گریٹ اوشن روڈ کے اطراف کے قصبوں میں رہائشیوں اور سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ طوفانی بارشوں کے باعث علاقے میں شدید پانی جمع ہو گیا۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

سٹیٹ ایمرجنسی سروس کی اہلکار ایرن میسن نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) کو بتایا کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سیلاب زدہ تعطیلاتی پارکوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اے بی سی کے مطابق لورن قصبے کے قریب ایک بارش ناپنے والے آلے نے جمعرات کی صبح 9 بجے سے سات گھنٹوں کے دوران 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جو دسمبر 2021 میں قائم ہونے والے 123 ملی میٹر کے سابقہ یومیہ ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ اسی روز وکٹوریہ کے ایمرجنسی مینجمنٹ کمشنر ٹم ویبش نے بتایا کہ ریاست میں جاری جنگلاتی آگ کے بحران کے باعث تباہ ہونے والی املاک کی تعداد بڑھ کر 900 ہو گئی ہے جن میں تقریباً 260 مکانات شامل ہیں۔ ان کے مطابق جمعرات تک 11 مقامات پر آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور اب تک تقریباً 4 لاکھ 10 ہزار ہیکٹر رقبہ متاثر ہو چکا ہے۔