ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سنگجانی اور تھانہ ویمن کا دورہ

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سنگجانی اور تھانہ ویمن کا دورہ کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سنگجانی اور تھانہ ویمن پولیس اسٹیشنزکا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ جات کے تعمیراتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سنگجانی اور تھانہ ویمن کا دورہ کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سنگجانی اور تھانہ ویمن پولیس اسٹیشنزکا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ جات کے تعمیراتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی عمل مقررہ وقت سے قبل اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلا م آباد نے مزید کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ پولیس اسٹیشنز شہریوں بالخصوص خواتین کو بہتر، باوقار اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولت اور اعتماد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے جدید پولیسنگ کے فروغ کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے منصوبے پولیسنگ کے نظام کو موثر بنانے اور عوام کو بروقت و معیاری سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔